بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کے بعد زارا نورعباس بھی مہاجرین کی مدد کیلئے میدان میں آگئیں

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان شوبزانڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نورعباس نے بین الاقوامی ادارے یواین ایچ سی آر کے ساتھ مل کر پاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔اداکارہ زارانورعباس اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یونائٹیڈ نیشنزہائی کمشنرفار ریفیوجی (یو این ایچ سی آر)

اورمقامی ڈیزائنر ہما عدنان کے ساتھ مل کرپاکستان میں مقیم خواتین مہاجرین کی مدد کرنے اور انہیں اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کے اقدامات کریں گی۔ گزشتہ روز زارا نور عباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین مہاجرین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ان تصاویرکے ساتھ زارا نورعباس نے پیغام میں مہاجرین کی ہمت کوسراہتے ہوئے کہا آئیں انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آئیں ان لوگوں کے لیے روزگارفراہم کرنے اوراپنے پیروں پرکھڑا ہونے کے موقع فراہم کریں۔ صرف کہنے سے نہیں بلکہ عمل کرکے بھی دکھائیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میں یواین ایچ سی آر اور ہماعدنان کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لیے کام کررہی ہوں۔ڈیزائنرہماعدنان ایک پراجیکٹ چلارہی ہیں جس میں مہاجر خواتین کو سلائی اور جیولری بنانے کا ہنرسکھایا جاتا ہے بعد ازاں ان چیزوں کوفروخت کرکے یہ خواتین پیسے کماتی ہیں۔بین الاقوامی ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق پاکستان میں مہاجرین کی ایک بڑی تعداد آباد ہے جن میں زیادہ تر افغان مہاجرین شامل ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو رواں ماہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ایچ سی آر نے اپنا خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…