لاہور( این این آئی)اداکارہ فضاء علی اپنی پہلی فلم میں ہی ناکامی سے دوچار ہو گئیں۔ اداکارہ فضاء علی نے رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر کی فلم ’’ کاف کنگنا‘‘ میں انجلی کا کردار ادا کیا لیکن وہ اپنے کام سے پرستاروں کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں ۔
فلم 25اکتوبر کو نمائش کے لئے سینمائوں گھروں میں پیش کی گئی اور فلم کی کامیابی کے حوالے سے ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے فلم کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میں مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے ۔