ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمرشریف کی لالی ووڈ میں واپسی، فلم بنانے کا اعلان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کامیڈی کے شہنشاہ اور عالمی شہرت یافتہ فنکار عمر شریف نے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔عمر شریف نے اداکار فیصل قریشی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران فلم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور اسی وجہ سے میں بھی بہت جلد فلم بنا رہا ہوں، اس حوالے سے میں نے ایک فنکار کو کئی بارمرکزی کردار ادا کرنے کی آفر کی حتیٰ کہ ان سے تمام معاملات بھی طے پاگئے لیکن وہ حتمی تاریخ نہیں دے پا رہے تھے اس لئے میں نے انہیں انکار کردیا۔عمر شریف نے کہا کہ اب اس فلم کے مرکزی کرداروں کے لئے

میرے پاس دو نام ہیں جنہیں میں اپنی فلم کے کرداروں میں دیکھنا چاہتا ہوں۔اداکاروں میں ایک شان شاہد ہیں اور ایک آپ خود یعنی فیصل قریشی ہوں گے۔کامیڈی کے شہنشاہ نے کہا کہ اس وقت فلم کا اسکرپٹ اور میوزک بھی تیار ہے یہاں تک کہ جگہوں کا بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ دبئی ، ابو ظہبی، کویت اور پاکستان میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ عمر شریف اب تک چھ فلمیں بنا چکے ہیں جس میں مشہور زمانہ فلم ’ مسٹر 420 ، مسٹر چارلی ، مس فتنہ آج بھی لوگوں کو یاد ہیں جب کہ ان فلموں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں عمر شریف نے خود مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…