برسلز (این این آئی)پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ منال خان ان دنوں فراغت کے لمحات میں چھٹیوں سے محظوظ ہونے کے لیے یورپ کے خوبصورت ملکوں کی سیر کر رہی ہیں۔انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کرتے کیں، سفر کا آغاز انہوں نے بلجیم کے دارالحکومت برسلز سے کیا، جس کے بعد ایمسٹرڈیم، والنسیا، بارسلونا اور برلن کی خوبصورت جگہوں پر سیر و تفریح سے محظوظ ہو رہی ہیں ۔ منال خان یورپ کے مشہور مقامات پر بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں، مداحوں نے بھی تصاویر پر
پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ ایمن خان کی جڑواں بہن منال خان یورپ میں گزرے یادگار لمحات کی تصاویر اور ویڈیو مداحوں سے شیئر کررہی ہیں۔اپنی چھٹیوں کے حوالے سے اداکارہ منال خان پل پل کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں سے شیئر کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہنیں ایمن اور منال نے اپنے ملبوسات کا برینڈ متعارف کرانے کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا تھا، بہنوں نے ایک لیٹر شیئر کیا، اس میں اپنے برینڈ کو اے اور ایم کا نام دیا تھا۔