پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں سے رائے کیوں مانگی؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے خود سے مشابہت رکھنے والی ایک عورت کی پینٹنگ سے اپنا موازنہ کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی رائے مانگ لی۔گالوں پر پڑتے ڈمپل کی وجہ سے پہچانی جانے والی ہانیہ عامر انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوخ و چنچل انداز کے ساتھ تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ خاص کر ماڈلنگ اور دیگر ممالک کے سفر کے دوران کیا گیا منفرد شوٹ اکثر خبروں کی زینت بھی بنا رہتا ہے تاہم اب ہانیہ عامر نے اپنی ہمشکل تلاش کرلی ہے جس کی تصویر انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کی ہے۔ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر ایک

تصویر شیئر کی جس میں وہ دیوار پر لگی پینٹنگ کے سامنے کھڑی ہیں۔ چہرے کے نقش اور بالوں کا اسٹائل ایک جیسا ہونے کے باعث دونوں میں کافی مماثلت نظر آرہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہانیہ نے بھی ویسا ہی لباس زیب تن کیا ہوا ہے کہ جیسے پینٹنگ میں ہے۔ہانیہ عامر نے اپنی ہمشکل کے ساتھ مسکراہٹ بھری شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ کیا میں اس پینٹنگ والی لڑکی کی طرح نظر آتی ہوں؟ اْن کے سوال پر مداحوں نے تو اپنی رائے کا اظہار کیا ساتھ ہی گلوکارہ آئمہ بیگ بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے کمنٹ میں کہا کہ ’ آپ پینٹنگ سے زیادہ حسین ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…