لاہور(این این آئی)سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری نے ابھی چلنا شروع کیا ہے جب یہ دوڑنا شروع کر دے گی تو اس کے مسائل بھی خو بخود ختم ہو جائیں گے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ایک دور میں ہماری انڈسٹری مکمل معذور ہو چکی تھی لیکن اب حالات بہتر ہوئے ہیں اور اس نے بحالی کی جانب سفر شروع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ دعویٰ نہیں کیا جا سکتا کہ فلم انڈسٹری مکملطورپر
بحال ہو چکی ہے البتہ اس نے چلنا شروع کر دیا ہے اور آنے والے سالوں میںاپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی ۔غلام محی الدین کہا کہ ایک وقت وہ تھا جب اسٹوڈیوز میں بیک وقت چار سے پانچ فلموں کی شوٹنگز ہوا کرتی تھیں اور جب یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا تو اس کے مسائل بھی خود بخود دم توڑ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے پہلے بھی خدمات پیش کیں اور اب بھی حاضر ہیں ۔