فلم انڈسٹری میں ستاروں کے سائے میں پروان چڑھی : انجمن

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی)ماضی کی معروف اداکارہ انجمن نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں ستاروں کے سائے میں پروان چڑھی ، میری پہلی فلم وحید مراد کے ساتھ تھی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔ایک انٹر ویو میں انجمن نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آئی تو مجھے پنجابی نہیں آتی تھی ، میرا تعلق ملتان سے تھا اس لئے میری اردو میں بھی سرائیکی کی آمیزش نظر آتی تھی ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اداکار ابراہیم نفیس نے میری بڑی مدد کی ۔انہوں نے کہا کہ آغاز میں ہی ہدایتکار شباب کرانوی نے اپنی چار فلموں کاکنٹریکٹ کیا جبکہ اسی دوران مجھے پنجابی

فلموں کی بھی پیشکش ہونے لگی جس پر میں نے انہیں شباب کرانوی سے اجاز ت لینے کا کہا اور میری پہلی پنجابی فلم ’’چن وریام ‘‘تھی ۔انہوں نے بتایا کہ جب میں اسٹوڈیو کے میک اپ روم میں گئی تو وہاں سلطان راہی، مصطفی قریشی، بہار بیگم، آسیہ بیگم اورممتاز بیگم جیسے لیجنڈ اداکار موجود تھے اور میں خوفزدہ ہو کر دوسرے کمرے میں چلی گئی ۔ شباب کرانوی اور محمد علی نے مجھے نصیحت کی تھی سینئرز کی عزت کریں مگر کیمرے کے سامنے کسی کا لحاظ نہ کریں ۔انجمن نے کہا کہ مجھے سلطان راہی کے ساتھ سب سے زیادہ پنجابی فلمیں کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…