منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اتنی اچھی اداکاری کے باوجود ماورا حسین کو ابھی تک کوئی ایوارڈ کیو ں نہ مل سکا ؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ ماورا حسین نے بے شمار کامیاب ڈرامے اور فلمیں کرنے کے باوجود اب تک ایک بھی ایوارڈ نہ ملنے کی وجہ بتادی۔اداکارہ ماورا حسین کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو لالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وہ ’’جوانی پھر نہیں آی2‘‘، ’’سمی‘‘اور’’آنگن‘‘سمیت متعدد کامیاب فلموں و ڈراموں میں کام کرچکی ہیں تاہم اب تک انہیں ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا۔حال ہی میں انڈیپنڈنٹ اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں ماورا حسین نے بتایا کہ متعدد بار نامزد ہونے کے باوجود آج تک انہیں ایک بھی ایوارڈ نہیں ملا اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے

کہ شاید خدا چاہتا ہے کہ میں ابھی اور محنت کروں۔ماورا حسین نے 2016 میں بالی ووڈ فلم’’صنم تیری قسم‘‘میں مرکزی کردار اداکیا تھا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا۔ ماورا نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ باہر سے دیکھنے پر لوگوں کو لگتا ہیکہ بالی ووڈ بہت بڑی صنعت ہے لیکن کام تو کام ہوتا ہے۔پاکستان بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماورا حسین نے کہا کہ وہ ہمیشہ ہی عالمی امن کی خواہاں رہی ہیں یہ زندگی بہت چھوٹی ہے اور اسے ہنسی خوشی غیر سیاسی انداز میں گزارنا چاہیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…