لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ دوپٹہ ہماری تہذیب اور ثقافت کا سب سے اہم حصہ ہے جسے آج کی نوجوان نسل کوئی اہمیت نہیں دے رہی، میں نے گھر کے علاوہ اسٹیج ڈرامہ کے دوران بھی دوپٹے کو ہمیشہ ساتھ رکھاہے کیونکہ یہ میری تہذیب کا حصہ ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ جڑاہوا ہے ۔ایک انٹر ویو میں روبی انعم نے کہاکہ مجھے یہ دیکھ کر
یہ بڑا افسوس ہوتا ہے کہ نئے آنے والے فیشن میں دوپٹہ کہیں بھی موجود نہیں جس پر والدین کو خصوصی توجہ دینا چاہیے ۔میں اپنی بہنوں اور بچیوں سے یہی کہتی ہوں کہ دوپٹے کو اپنی ثقافت اور تہذیب سے الگ نہ کریں ۔انہوںنے کہا کہ میں کسی کی آزادی میں مداخلت کی قائل نہیں مگر جو چیز اچھی ہے اس کے بارے میں دوسروںں کو آگاہ کرنا ضرور ی سمجھتی ہوں۔