جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 12برس بیت گئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سنجیدہ اور رعب دار کرداروں کے لیے مشہور ملنسار، ہنس مکھ شخصیت کے مالک اداکار شفیع محمد کو مداحوں سے بچھڑے 12برس بیت گئے ۔آواز اور چہرے کے تاثرات پر بھرپور عبور اور اداکاری کے تمام رموز سے مکمل واقفیت رکھنے والے

معروف اداکار شفیع محمد کا تعلق اندورن سندھ کے گاؤں کنڈیارو سے تھا۔ شفیع محمد نے حیدرآباد ریڈیو سے صداکاری کے ذریعے فنی سفر کی شروعات کیں۔سنجیدہ دکھائی دینے والے شفیع محمد ساتھی فنکاروں میں ایک ملنسار اور ہنس مکھ شخصیت کے طور پر مشہور تھے انہوں نے ٹیلی وژن اسکرین پر کیرئیر کا آغاز پروڈیوسر شہزاد خلیل کی ڈرامہ سیریل ’اڑتا آسمان‘ سے کیا مگر اصل شہرت ڈرامہ سیریل ’دیواریں، جنگل، آنچ، ماروی، چاند گرہن اور تیسرا کنارہ‘ سے ملی۔فلمی کیرئیر کے دوران شفیع محمد نے فلم ’ایسا بھی ہوتا ہے، تلاش، الزام، مسکراہٹ، روبی‘ میں بھی کام کیا۔ شہزاد رفیق کی فلم سلاخیں ان کے فنی کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوئی۔ شفیع محمد کی صلاحیتوں کے اعتراف میں انھیں 1991ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔جگر کے عارضے میں مبتلا شفیع محمد پر 17 نومبر 2007ء کو گھر میں ہونے والی تقریب کے دوران درد کا شدید دورہ پڑا جو ان کے لیے جان لیو اثابت ہوا۔ شفیع محمد کے انتقال کے دوسال بعد انھیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…