لاہور( این این آئی)سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے ٹی وی ڈرامے کا اسکرپٹ مکمل کرلیا ۔ تارکین وطن پر بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل کا اسکرپٹ اداکارذوالقرنین حیدر نے خود تحریر کیا ہے جس میں روگار کے سلسلہ میں بیرون ممالک جانے والوںکو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی ہے ۔اسکرپٹ میں اس
بات کو بھی اجاگر کیا ہے کہ کس طرح فیملی کے ہمراہ بیرون ممالک منتقل ہونے والوں کی اولاد اپنی ثقافت اور تہذیب کو بھول کر وہاں کے رنگ میں رنگ جاتی ہے اورخاص طو رپر بچیوں کے حوالے سے والدین کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ذوالقرنین حیدر اپنے پراجیکٹ کو عنقریب حتمی شکل دیں گے ۔