لاہور( این این آئی )سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے کہاہے کہ میںنے پی ٹی وی سے جو کچھ سیکھاہے وہی ہر موقع پر میرے کام آیا ہے ، جس دورمیں میں نے پی ٹی وی کے ڈراموںمیں کام کیا اس وقت وہاں پر ڈسپلن بڑا سخت ہوا کرتا تھا اورکوئی بھی اداکار ڈسپلن کی خلاف ورزی کاسوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سخت
قواعد و ضوابط کے باوجود پی ٹی وی کا ماحول ایک فیملی کی طرح تھا او رسب ایک دوسرے کا خیال اور عزت و احترام دیتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی کے پروڈیوسروں سے بہت کچھ سیکھا ۔ مجھے پی ٹی وی میں سیٹ کام ’’فیملی فرنٹ ‘‘ سے شناخت ملی جس کے بعدمیںنے پرائیویٹ سیکٹر میںبننے والی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا۔