لاہور(این این آئی )اسٹیج کی معروف اداکارہ عا ئزہ خان نے ا سٹیج ڈرامہ ’’ لال دوپٹے والی ‘‘میں دبنگ انٹری دے کر میلہ لوٹ لیا ۔ اداکارہ نے پہلے شو میں آئٹم سانگ پر ڈرامہ بینوں کو بھنگڑا ڈالنے پر مجبور کر دیا ۔ اداکارہ عائزہ خان ان دنوں پلازہ تھیٹر پر زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’لال دوپٹے والی ‘‘ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
مذکورہ ڈرامہ کے پروڈیوسرایم اسحاق ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں آشا چوہدری ،ارم چوہدری ،صباء چوہدری ،سفیرہ علی ،لکی ڈئیر اور دیگر شامل ہیں۔اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ معیاری اور اچھے کام سے ہی ڈرامہ دیکھنے والون کو متاثر کیا جا سکتا ہے ۔میری پوری کو شش ہوتی ہے کہ اپنے پرستاروں اور چاہنے والوں کی خواہش کے مطابق کام کروں۔