بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا؟

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا تاہم لوگوں کو دینی اور سماجی پیغامات پہنچانے کے لیے یو ٹیوب اور سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتا رہوں گا۔حمزہ علی عباسی نےاپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 10 سال کے عرصے کے دوران خدا اور موت کے بعد جیسی چیزوں پر تحقیق کی اور اس دوران جو باتیں سامنے آئیں اب وہ

مداحوں کے ساتھ شیئر کررہا ہوں۔حمزہ عباسی نے ویڈیو میں سب سے پہلے رب اور پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ماضی کی زندگی کے بارے میں بتایا اور کہا کہ میں شوبز انڈسٹری کو اس وجہ سے نہیں چھوڑ رہا کہ اداکاری حرام ہے، مجھے تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام میں صرف بدکاری حرام ہے، میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں اور اب اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاروں گا لیکن اپنے مداحوں کو رب اور اسلام کے حوالے سے آگاہی دیتا رہوں گا۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں کنارہ کشی مشہوری کے لیے اختیار نہیں کررہا بلکہ مستقبل میں آپ خود میری فلمیں اور ڈرامے دیکھیں گے، حمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں سیاست چھوڑنے کا عندیہ بھی دیا اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیوز شیئر کرتے رہیں گے۔چند روز قبل حمزہ عباسی نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا۔یاد رہے کہ حمزہ عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو ازواجی بندھن میں بندھ گئے تھے جس کے بعد اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب حمزہ عباسی نے یہ اعلان کیا ہے۔دریں اثناء حمزہ علی عباسی کا وہ” اعلان“ سامنے آگیا ہے جس کا کافی لوگوں کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔ حمزہ نے اپنے اعلان میں ایکٹنگ ،شوبز،سوشل میڈیا اور سیاست کسی کو بھی” خدا حافظ“ نہیں کہا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کودین،اسلام اور خدا کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اِن پربات کرنے کیلئے ٹی وی سمیت تمام میڈیا اورسوشل میڈیاکو استعمال کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…