کراچی(این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے دوست کو سوشل میڈیا پر ’پرپوز‘ کردیا۔علیزے شاہ نے اپنے دوست نعمان سمیع کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے دوست سے سوال پوچھا ’ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی۔ نعمان سمیع نے لکھا ’ ہاں ہر طرح کی روشنی اور اندھیرے میں تمہارے ساتھ رہوں گا، تم ہر وقت اتنی شاندار کیسے بن جاتی ہو۔
نعمان سمیع نے علیزے شاہ کے ساتھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی شیئر کیں اور لکھا ’ اگر تم ساتھ ہو تو یہ زمین ہی جنت ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی علیزے شاہ اور نعمان سمیع ایک دوسرے کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، 3 ہفتے پہلے علیزے شاہ نے نعمان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’ اس کی آنکھیں بہت ہی خوبصورت ہیں، اس قسم کی آنکھیں کہ آپ ان میں کھو جاتے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں بھی کھو گئی ہوں۔