جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس میں20ملین ڈالر کا گھر خرید لیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی)بھارت کی مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس میں اتنی مالیت کا محل نما گھر خرید لیا ہے کہ قیمت جان کر ہی آپ کے ہوش اْڑ جائیں گے۔ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کر لاس اینجلس میں20 ملین ڈالر (3 ارب 11 کروڑ پاکستانی روپے) میں 20ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط عالی شان محل نما گھر خرید کر سب کو حیران کر دیا ہے۔پریانکا چوپڑا کے اس محل نما گھر میں سات بیڈروم ،11باتھ روم ،سوئمنگ پول  وسیع و عریض ڈارئینگ روم

سرسبز لان اور جم بھی شامل ہے۔نک جونس اور پریانکا نے گذشتہ سال دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور شادی کے فوری بعد پریانکا چوپڑا نے امریکہ میں ایک نیا گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب شادی کے بعد گھر خریدنا اور ماں بننا میری فوری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ میرے لئے گھر وہ ہے جہاں میں خوش ہوں اور میرے آس پاس کے لوگ بھی خوش رہیں۔اب اپنی اس خواہش کی تکمیل پر پریانکا چوپڑا اور ان کے ہم سفر نک جونس انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پریانکا کے کولیگز انہیں نیا گھر خریدنے پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…