لاہور(این این آئی)سینئراداکارہ لیلیٰ زبیری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اداکاری سکھانے کیلئے باقاعدہ کوئی ادارہ موجودنہیں لیکن اس کے باوجوداور فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،ملک کے تمام شہروں میں اکیڈیمیزبنا کر سینئرزکے تجربے سے استفادہ کرناچاہیے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان اکیڈیمیز میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری ،اسکرپٹ رائٹنگ اورہدایتکاری
سکھانے سمیت تمام شعبوں میں مہارت سکھانے کا انتظام ہونا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے پی ٹی وی سینٹرکوئٹہ سے اپنے کیرئیر کا آغازکیا اورمیری خوش قسمتی ہے کہ میری پہلی ڈرامہ سیریل ہی کامیاب ہوئی او ریہ آج تک جاری ہے۔ میں پی ٹی وی کے تمام سینٹرز پر کام کرچکی ہوں اور اسکےعلاوہ ان دنوں نجی شعبے میں بننے والے ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کررہی ہوں ۔