جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے ماہرہ خان کا جذباتی پیغام

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر ہمیشہ ہی فعال رہتی ہیں، جبکہ اپنی تصاویر اور متعدد پوسٹ کے ذریعے مثبت پیغامات دینے کی بھی کوشش کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان افراد کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی جو ڈپریشن یا کسی ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں بس

اتنا یاد دلانا چاہتی ہوں کہ ڈپریشن آپ سے بہت چھوٹا ہے، چاہے یہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ لگے، یہ آپ کے اندر بڑھتا ہے، آپ اس کے اندر نہیں بڑھتے، یہ بالکل ایسا ہوسکتا ہے جیسے ایک سیاہ بادل آسمان پر سامنے آجائے، اگر ڈپریشن وہ سیاہ بادل ہے تو آپ آسمان ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ اس سے پہلے یہاں تھے، سیاہ بادل آسمان کے بغیر باقی نہیں رہ سکتا، لیکن آسمان سیاہ بادل کے بغیر ضرور رہ سکتا ہے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان اس سے قبل بھی ذہنی صحت پر کھل کر بات کرچکی ہیں۔گزشتہ سال اداکارہ نے اس وقت سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث کا آغاز کیا جب لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی نے ڈپریشن میں آکر اپنی جان لے لی۔اس وقت اداکارہ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ہم کب ذہنی صحت کو اہمیت دینا شروع کریں گے؟ کب ہم لوگوں کا مذاق بنانا بند کریں گے اور انہیں پاگل کہنا بند کریں گے؟ ہمارے اسکولز میں کاؤنسلرز کی ضرورت ہے، صرف بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ والدین اور ٹیچرز کے لیے بھی۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو ماہرہ خان کی آخری ریلیز فلم ’’سپراسٹار‘‘ کو باکس آفس اور شائقین کا ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔اس فلم میں اداکارہ کے ہمراہ بلال اشرف نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ماہرہ خان کی اگلی فلم ’’لیجنڈز آف مولا جٹ‘‘ میں وہ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کے ہمراہ کام کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…