بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سلمان خان کے والد اور جاوید اختر نے مسجد بنانے کی مخالفت کردی 5 ایکڑ زمین پر مسجد کے بجائے کیا بنانے کا مطالبہ کردیا؟

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) سلمان خان کے والد فلمساز و مصنف سلیم خان اور معروف لکھاری جاوید اختر نے بابری مسجد کے بدلے کسی اور جگہ دوسری مسجد کی تعمیر کے لیے دی جانے والی 5 ایکڑ زمین پر مسجد بنانے کے بجائے اسکول یا خیراتی اسپتال بنانے کا مطالبہ کردیا۔دبنگ خان کے والد، معروف فلم ساز اور ڈائیلاگ رائٹرز سلیم خان نے ایودھیا کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے لیے دی جانے والی جگہ پر اسکول بناناچاہیے، اس وقت ہمیں مسجد سے زیادہ اچھے

سکولوں کی اشد ضرورت ہے۔سلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پیغمبر آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دو اہم تعلیمات دی ہیں، محبت سے پیش آنا اور درگزر کرنا۔ اب ایودھیا کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوگیا۔ مسلمان ان دو انمول موتیوں پرعمل کریں۔دوسری جانب شاعر اور کئی کامیاب فلموں کے مصنف جاوید اختر نے بھی ایودھیا کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کے لیے دی جانے والی زمین پر اسپتال بنانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…