نیویارک (این این آئی)امریکا سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ دینیشور بدھیدت نے اپنی 27 سالہ اہلیہ ڈون دوجوائے کو چاقو کے وار سے قتل کردیا کیوں کہ وہ بولی وڈ کے خوبرو اداکار ریتھک روشن کی بہت بڑی مداح تھی۔رپورٹ کے مطابق شوہر نے اہلیہ کا قتل کرنے کے بعد خود بھی ایک درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ڈون دوجوائے کے دوستوں سے پولیس کو بتایا کہ وہ ریتھک روشن کو بیحد پسند
کرتی تھی، تاہم دینیشور کو اس ہی بات سے ریتھک روشن سے بیحد حسد ہونے لگی۔52 سالہ مالا نامی دوست نے مزید بتایا کہ ڈون نے مجھے بتایا تھا کہ جب بھی وہ ٹی وی پر کوئی ایسی فلم دیکھ رہی ہوتی یا گانا سن رہی ہوتی جس میں ریتھک روشن موجود ہوتا تو دینیشور جلن کے مارے چینل تبدیل کردیتا۔مالا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی دوست ہر وہ فلم دیکھنے کی خواہش مند تھی جس میں ریتھک روشن نے کام کیا ہو۔