لاس اینجلس (آن لائن )ہالی ووڈ ہدایتکار مائیک فلانگان نے کہا کہ فلم ڈاکٹر سلیپ ایک ہارر نفسیاتی فلم ہے۔فلم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں شائقین ایک ایسے نشے کے عادی شخص کو دیکھ سکیں گے جو اس چھوڑنے کے لئے جسمانی اور نفسیاتی تنائو کا شکار ہے۔ اس فلم کی کہانی سٹیفن کنگ کے 2013 میں لکھے گئے ناول دی شائننگ پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ریبیکا فرگوسن، ایملی ایلن ، بروس گرین وڈ اور ایون میک جارج شامل ہیں ۔ فلم رواں سال30 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔