لاس اینجلس (آن لائن)ہالی وڈ اداکارڈینیل کریگ نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی کام لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا۔ فلم جیمز بانڈ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ڈینیل کریگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ ان کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے ہیں اور وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو منوانے آئیں ہیں اور یہ ان کے تعارف کے لئے کافی ہے۔