اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے،متنازعہ سیکنڈل کے بعد رابی پیرزادہ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام میں مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں رابی پیرزادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ۔

اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔ اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت (وَتُعِزُ مَن تَشَاء وَتُذِلُ مَن تَشَاء) کا بھی حوالہ دیا دریں اثنا گلوکارہ رابی پیرزادہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ گلو کارہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا ۔ جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں، کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے بھی آئے۔رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی جس پرایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گلوکار ہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔تاہم اب رابی پیر زادہ کی سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبریں زیر گردش ہیں جس پر گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے ان خبروں کی تردید کرکرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی بالکل ٹھیک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیوز پر رابی پیرزادہ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون میں کچھ خرابی آنے کے باعث اسے ٹھیک کرنے کے لیے دیا تھا اور کسی نے ان کے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز اورتصاویر چرا کر انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…