اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

مشن پرواز کے بعد فخر عالم نے پاکستانی پرچم کہاں لہرانے کا ارادہ کر لیا ؟ پاکستانی قوم میں حیرت میں مبتلا کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پوری دنیا کا کامیابی کیساتھ 23 روز میں چکر لگانے والے پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اب خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کی ٹھان لی ۔دنیا کے تاریخی سفر کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر گلوکار و اداکار فخرعالم نے دستاویزی فلم ‘مشن پرواز’ ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔’مشن پرواز’ کا سفر نہ صرف پاکستان کے لیے ایک اہم قومی کارنامہ تھا اور فخرِ عالم کا نام دنیا کا

چکر لگانے والے پہلے پاکستانی کے نام سے جانا جاتا ہے۔فخرِ عالم نے مشن پرواز کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی شیئر کیا۔ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کی تاریخ کے اس فخریہ لمحے کو ا?پ سب کے ساتھ شیئر کرتا ہوں۔انہوں نے مشن پرواز کی یاد یں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگوں کو مجھ پر فخر ہو گا۔فخر عالم کی دستاویزی فلم ‘مشن پرواز’ میں 23 دن کے رکاوٹوں سے بھرے سفر کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو کہ 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے شروع ہوا تھا۔مشن پرواز‘ کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر فخر عالم نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں اور ہمیشہ ایسے کام کرتا ہوں جو کہ میرے ملک کیلئے باعث فخر بنے، ’مشن پرواز‘ ایک ایسا سفر تھا جسے بہت ہی کم لوگ انجام دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں چاہتا ہوں اس طرح کے کارنامے پاکستان سے اور بھی لوگ انجام دیں، پاکستانیوں میں بے حد ٹیلنٹ اور صلاحیت ہے، میری اگلی منزل خلا کا سفر کرنا ہے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا جھنڈا بھی خلا میں لہرائے، مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔یہ دستاویزی فلم ’مشن پرواز‘ ایک پاکستانی کے غیر معمولی تاریخی کارنامے کے جشن کے طور پر پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر کی جائے گی۔‎

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…