لاہور( این این آئی) گلوکارہ سارہ ارشد نے کہا ہے کہ عمران خان آج مکافات عمل کا شکار ہیں، کل تحریک انصاف نے بھی کسی حکومت کے خلاف دھرنا دیا تھا اور آج انہیں اس سے بڑے دھرنے کا سامناہے ۔ ایک انٹرویو میں سارہ ارشد نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں غریب کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے ۔
دو وقت کی روٹی کھانے والے آج ایک وقت کی روٹی کوترس رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز سمیت ہر شعبے کا براحال ہے ،موجودہ حکومت نے فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا ۔ حالات کی وجہ سے گلوکاروں کے پاس کوئی کام نہیں اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ۔