لاہور( این این آئی)نامورگلوکارسانول عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرے فن میں والد کی جھلک نظر آئے،میرے والدنے مقام بنانے کیلئے جتنی محنت کی ہے اسکی شاید دوسری کوئی مثال نہیں مل سکتی۔ ایک انٹرویو میں سانول نے کہا کہ اپنے والد کی میراث کو لے کرآگے بڑھ رہا ہوں اورکوشش ہے کہ معیاری
گلوکاری سے اپنے والدکے نام کو مزید بلند کروں ۔ انہوں نے کہاکہ والد کی طرف سے ہمیشہ بھرپور سپورٹ ملی ہے لیکن کبھی بھی اس کاناجائز فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ اپنی حدود کا ہمیشہ خیال رکھاہے اوراس سے تجاوز نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ میرے فن میں والدکی جھلک نظر آئے اور یہ میرے لئے بہت بڑااعزاز ہوگا۔