بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

معروف اداکارہ ماریہ واسطی کی ترکی میں پیراشوٹ کے ذریعے پراعتماد پرواز، ویڈیو وائرل

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ورسٹائل اداکارہ ماریہ واسطی نے پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے فضا میں پْراعتماد پرواز کی اور اس خوشگوار تجربے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی۔تنزانیہ میں پیدا ہونے والی ماریہ واسطی نوے کی دہائی سے پاکستانی ڈراموں میں

اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ڈرامہ ’سارہ اور عمارہ ‘ میں پہلی بار جلوہ گر ہوئیں اور تیزی سے کامیابی کے منازل طے کرتی چلی گئیں۔ 50 سے زائد ڈراموں میں کام کیے، مشکل کردار نبھائے اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ اپنی اداکاری کو نکھارا۔دھان پان کی اس باصلاحیت اداکارہ کی شخصیت میں بہادری اور دلیری کا عنصر نمایاں ہے۔ ماضی کی مقبول جوڑی اداکار رضوان واسطی اور طاہرہ واسطی جیسی قدآور شخصیات کی بھانجی ہونے کی وجہ سے انہیں اداکاری رموز سیکھنے میں دقت نہیں ہوئی۔اداکاری کے میدان میں کئی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی 39 سالہ ماریہ واسطی کا دوسرا شوق ایڈوزنچرازم ہے جس کی ایک جھلک ان کے دورہ ترکی میں دیکھنے میں آئی جہاں انہوں نے بلند فضائوں میں پْراعتماد پیراگلائیڈنگ کی۔ جیسے جیسے وہ فضا میں بلند ہوتی گئیں ویسے ویسے ان کے اعتماد اور جوش میں اضافہ ہوتا گیا۔انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماریہ واسطی نے لکھا کہ پیراگلائڈنگ تفریح سے بھرپو تجربہ اور حوصلہ افزا مہم جوئی ہے جس کے دوران فطرت کے حسین مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ قدرت کے شاہکار مناظر دل موہ لیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…