ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو ‘‘سکرپٹ کی بھارتی دعوے دار کو ہمایوں سعید کا کرارا جواب

2  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) بھارتی رائٹر شگفتہ رفیق کی جانب سے پاکستانی مقبول ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی چرانے کے دعوے پر ہمایوں سعید نے انہیں جواب دیا ہے،ان دنوں ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اپنی بہترین کہانی اور کرداروں کی بہترین اداکاری کی وجہ سے شوبز نگری میں موضوعِ بحث ہے۔ ڈرامہ کی مقبولیت نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی تہلکہ مچا رکھا ہے یہاں تک کہ بھارتی رائٹر کی

جانب سے اس ڈرامے کی کہانی کو اپنا بتانے کا جھوٹا دعویٰ بھی سامنے آگیا ہے۔مشہور بھارتی فلم ’عاشقی ٹو‘ کی مصنف شگفتہ رفیق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ‘ کی کہانی ہمایوں سعید کو کچھ سال قبل سنائی تھی جس کے بعد اداکار نے اسے اپنی کہانی بنا کر ڈرامہ بنا دیا۔بھارتی مصنف کی جانب سے کئے جانیوالے جھوٹے دعوے پر ہمایوں سعید نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ شگفتہ رفیق میری بہت اچھی دوست ہیں لیکن اْن کا جو دعویٰ ہے اس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں، کیونکہ حقیقت تو یہ ہے کہ خلیل صاحب کا لکھا ہوا یہ سکرپٹ اداکار و پروڈیوسر حسن سومرو سے خریدا تھا کیونکہ وہ پروڈکشن چھوڑ کر بیرون ملک جا رہے تھے۔ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے جب یہ سکرپٹ پڑھا تو بہت پسند آیا اور اس حوالے سے خلیل صاحب کو بھی کہا کہ شاید آپ صرف مجھے ہی اچھے سکرپٹ دیتے ہیں لیکن آپ نے تو حسن سومرو کو بھی اچھے سکرپٹ دیئے ہیں اور آج مجھے فخر ہے کہ میں نے یہ اسکرپٹ حسن سومرو سے خرید لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…