لاہور( این این آئی )گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ اچھی فلمی ںبننے کے باوجوموسیقی کا شعبہ ابھی تک زوال پذیر ہے ، فلموں میں سکرپٹ اورلوکیشنز کے حوالے سے رجحان تبدیل ہوا ہے جس کی وجہ سے فلمیں کامیابی سے ہمکنارہوئی ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ میوزک انڈسٹری کی ترقی کیلئے سینئر شعراء اورموسیقاروںکو
دوبارہ سے آگے آناہوگاپھر کہیں جا کر دوبارہ ہم موسیقی کو بھی عروج پر لے جا سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں بننے والی فلموں میں جس طرح کامیوزک دیا جاتا تھاوہ آہ کئی دہائیوں کے بعد بھی ہمارے کانوں میں رس گھولتاہے لیکن آج صورتحال اس کے برعکس ہے جس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔