لاہور( این این آئی)معروف اداکارہ وگلوکارہ رابی پیر زادہ کی مبینہ فحش ویڈیوزاور تصاویروائرل ہوگئیں جس پر اداکارہ نے کارروائی کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی گزشتہ روز مبینہ فحش ویڈیو زاور تصاویر سوشل میڈیا پر
وائرل ہوگئیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ اداکار ہ خود بھی مبینہ تصاویر اور ویڈیو ز کے وائرل ہونے پر سکتے میں آ گئیں ۔ اس حوالے سے انہوںنے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے مبینہ تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے ۔