لاہور( این این آئی) فلم ’’دال چاول ‘‘سے اپنے کیرئیر کا آغا ز کرنے والے نوجوان اداکار احمد سفیان کو مزید دو فلموں میں کاسٹ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکار احمدسفیان کی دو پراجیکٹس کے حوالے سے ابتدائی بات چیت مکمل ہو گئی ہے جسے باقاعدہ معاہدے کی شکل دی جائے گی ۔ دونوں فلمیں اردو زبان میں بنائی جائیں گی جس کے لئے باقی کاسٹ کے چنائو کے لئے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔