لاہور( این این آئی )سینئر اداکار شعود علوی نے کہا ہے کہ کبھی بھی غیر معیاری پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنا ، اپنے پروکشن ہائوس کے بینر تلے بننے والی ڈرامہ سیریلز میں بھی معیار کو ترجیح دیتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں شعود علوی نے کہا کہ ایک فنکار کی پہچان اس کا م ہی ہوتا ہے اگر وہ بھی معیاری نہ ہو تو پھر اس شعبے سے جڑے
رہنے کا کوئی جواز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی کردار نبھائے ہیں سین کی ڈیمانڈ کے مطابق کام کیا ہے اور اسے پسند بھی کیا گیا ۔ ان دنوں بھی میرے تین ڈر امہ سیریلز مختلف ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خوش قسمتی ہے کہ میرے پروڈکشن ہائوس کے بینر تلے جتنے بھی پراجیکٹ بنے ہیں سب کو کامیابی ملی اور مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ۔