منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

یاسر حسین اقرا عزیز کی غلامی کیلئے تیار

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اقرا عزیز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقرا کی زندگی میں بادشاہ نہیں بلکہ غلام ہیں۔اداکارہ اقرا عزیز نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ دلہن اوریاسر حسین دلہا بنے ہوئے نظر آرہے تھے۔ تاہم یہ ان کی حقیقی شادی کی ویڈیو نہیں تھی بلکہ ایک برائیڈل شوٹ کے لیے کیا گیا فوٹو شوٹ تھا اوراب یاسر حسین نے اسی فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔تصاویر کے ساتھ یاسر حسین نے

نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اقراعزیز کو ملکہ اور خود کو ان کا غلام قرار دیا۔ یاسر حسین نے لکھا ’’ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں غلام نہیں ہوتا ہے اور غلام حاضر ہے اقرا عزیز۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اقراعزیز نے یاسر حسین کے تبصرے پر نہایت محبت بھرا جواب دیتے ہوئے لکھا ’’کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت سکتی‘‘۔واضح رہے کہ چند روز قبل اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی اوریاسر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ یاسر کے ساتھ شادی کرنے کے لیے دن گن رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…