جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوبزکہکشاں کی ایک اورجوڑی ٹوٹ گئی ،محب مرزااور آمنہ شیخ کی 2005ء میں شادی ہوئی تھی ،اس طویل رفاقت کے بعد علیحدگی پر شوبز حلقوں میں حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اداکار و فلمساز محب مرزا اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے علیحدگی کی چہ مگوئیاں تھیں۔ دونوں کی شادی 2005ء میں ہوئی اور ان کے ہاں شادی کے 10 سال بعد پہلے بچی کی پیدائش ہوئی ۔شادی کے بعد دونوں نے متعدد ڈراموں اور دیگر شوبز منصوبوں میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا جاتا رہا۔محب مرزا اور

آمنہ شیخ کی جوڑی کا شمار طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے والی جوڑیوں میں ہوتا تھا تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ نہ دیکھے جانے کی وجہ سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔محب مرزا نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے اور آمنہ شیخ کے درمیان کب سے اور کس وجہ سے علیحدگی ہوئی اور نہ ہی انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ ان کے درمیان طلاق ہوئی یا نہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اب وہ اور آمنہ شیخ ساتھ نہیں رہتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…