لاہور( این این آئی )حالیہ چند سالوں میں اسٹیج کی جا ن سمجھی جانے والی متعددنامور اداکارائوںنے نا معلوم وجوہات کی بناء پر اس سے کنارہ کشی اختیا رکر لی جس پر شوبز حلقوں میں بھی حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج پر راج کرنے والی سپر سٹاراداکارہ نرگس،دیدار،حناشاہین،ماہ نور،شیبارانی،صائمہ خان
،زارااکبراورصوبیہ خان سمیت دیگر اداکارائیں اسٹیج سے بالکل لا تعلق ہو گئی ہیں اور مذکورہ اداکارائوں کی جانب سے شوبز کی دنیا میں کسی طرح کی سر گرمیاں نہیں کی جارہیں۔ تمام اداکارائوںنے اسٹیج پر بے پناہ محنت کے بعدنام کمایا اور اب نا معلوم وجوہات کی بناء پر اسٹیج سے کنارہ کش ہو چکی ہیں جس پر شوبز حلقوں میں بھی حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔