منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونزکیساتھ دوران کنسرٹ کیا ہوا؟ ،ویڈیووائرل

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہراورمعروف امریکی گلوکارنک جونز کو کنسرٹ کے دوران خاتون مداح کی جانب سے ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پرجونز برادرز کے لاس اینجلس میں ہونے والے کنسرٹ ’ہالی ووڈ باؤل‘ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

جس میں تینوں بھائی کیون جونز، جوزف جونز اور نکولس (نک) جونز مداحوں کے درمیان پْرجوش انداز میں پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔ تاہم کنسرٹ کے دوران نک جونز کے ساتھ خاتون مداح کی جانب سے کی جانے والی ہراسانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ نک جونزگانا گارہے ہیں، اسی دوران ان کے پیچھے کھڑی مداح انہیں ہاتھ لگاتی ہے تاہم سیکیورٹی گارڈ آکراسے پیچھے کردیتے ہیں، لیکن خاتون پھر بھی باز نہیں آتی اور مسلسل نک جونزکو تنگ کرتی رہتی ہے اور ان کی ٹانگوں کو ہاتھ لگاتی رہتی ہے۔ یہاں تک کہ نک جونز بھی اس حرکت پرپیچھے مڑ کرانہیں دیکھتے ہیں اور اس خاتون کے ہاتھ کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔بعد ازاں نک جونز نے کامیاب کنسرٹ کے انعقاد پر ٹوئٹر پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، لیکن اپنے پیغام میں کنسرٹ کے دوران ہونے والی جنسی ہراسانی کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین خاتون کی اس حرکت پر سخت غصے میں آگئے اورنک جونزکو ہراساں کرنے پرکنسرٹ کی انتظامیہ سے اس خاتون کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ کچھ لوگوں نے تو اس خاتون کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔نک جونز کے مداح سوشل میڈیا پر خاتون کی اس حرکت کے لیے ان سے معافی مانگتے ہوئے کہہ رہے ہیں یہ بہت ہی غلط حرکت تھی۔ جب کہ کچھ لوگ نک جونز کو اس بات پر سراہ رہے ہیں کہ اس خوفناک صورتحال میں نک کا ردعمل بہت مہذب تھا۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…