منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

دلدار پرویز بھٹی کی 25 ویں برسی (کل)منائی جائیگی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے نامور کمپیئر، کالم نگار اور مصنف دلدار پرویز بھٹی کی 25 ویں برسی کل (بدھ ) کو منائی جائے گی ۔دلدارپرویز بھٹی 30نومبر 1948ءکو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ۔دلدار بھٹی ابتداء میں ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار تعینات ہوئے۔مختصرعرصے میں سینکڑوں دلوں میں گھر کرنے والے ٹی وی اور ریڈیو کے ہر دلعزیز کمپیئر اپنی حاضر جوابی میں بے مثال تھے۔

بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور ان کی پہچان کی وجہ بنا اور اِن تینوں زبانوں میں برجستہ مزاح ان کی کمپیئرنگ کا خاصہ تھا۔پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘ نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔اس کے علاوہ میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کئے۔وہ پی ٹی وی سے 1974 سے 1994 تک منسلک رہے اور اس دوران انہوںنے کمپیئرنگ کو نئی جہتوں سے روشناس کرایا اور اپنے علم و فراست، شائستگی اور حاضر دماغی سے لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔انہوں نے ٹی وی پر جواں فکر کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے اور اپنی زندگی میں تین کتابوں کو تحریر کیا، جن میں ‘دلداریاں، آمنا سامنا اور دلبر دلبرنمایاں ہیں۔30 اکتوبر 1994 میں امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کے دوران دماغ کی شریان پھٹ جانے سے دلدار پرویز بھٹی کا انتقال ہوا۔دلدار بھٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دلدار لورز فورم کی جانب سے 26نومبر کو الحمرا میں پہلا ’’ دلدار ایوارڈ شو ‘‘ منعقدکیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…