جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

شائقین میں بیٹھ کربیوی کی کامیابی کو سراہنے پر فواد خان کے سوشل میڈیا پرچرچے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شائقین میں بیٹھ کر اپنی اہلیہ صدف خان کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔کراچی میں منعقد ہونے والے 3 روزہ فیشن پاکستان ویک کے آخری روز اداکار فواد خان کی اہلیہ صدف خان نے اپنے ملبوسات شائقین کے سامنے پیش کیے۔ تاہم اس دوران اداکار فواد خان نہ صرف اپنی اہلیہ کی سپورٹ کے لیے موجود تھے بلکہ انہوں نیشائقین کے ساتھ بیٹھ کر اپنی بیوی کا حوصلہ بڑھایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب

صدف خان شو اسٹاپر ہانیہ عامر اورفیروز خان کے ساتھ ریمپ پر آئیں تو فواد خان پہلی صف میں بیٹھ کر موبائل فون سے ان کی ویڈیو بناتے رہے۔ایونٹ میں گلوکار عاصم اظہر بھی موجود تھے جو فیشن پاکستان ویک میں ماڈلنگ کے بجائے اپنی دوست ہانیہ عامر کی سپورٹ کے لیے موجود تھے۔ ہانیہ عامر کی ریمپ پر واک کے دوران عاصم اظہر بھی ان کی ویڈیو بناتے رہے۔سوشل میڈیا پر فواد خان اور عاصم اظہر کی بے حد تعریف کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین فواد خان کو اپنی اہلیہ صدف سے محبت کرنے کے ساتھ انہیں عزت دینے اور ان کا ساتھ دینے پر سراہ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…