منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم ’’ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ‘‘ میں آرنلڈ اور لِنڈا ہیملٹن کی واپسی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) ایک مدت تک مداحوں کو یاد رہ جانے والی شہرہ آفاق فلم ’ٹرمنیٹر ٹو‘ اپنی کہانی کا سلسلہ جوڑتے ہوئے جلد ہی نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔آگر آپ نے 35 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ٹرمینیٹر ون‘ کا مشہور ڈائیلاگ ’ آئی ول بی بیک‘ سنا ہے تو

اب یہ جملہ نئی فلم میں درست ثابت ہوا ہے کیونکہ فلم کا سیکوئل یا تسلسل یکم نومبر کو ریلیز ہورہا ہے۔ٹرمنیٹر ڈارک فیٹ نامی اس سیکوئل میں آرنلڈ شوارزنیگر اور لِنڈا ہیملٹن دونوں ہی شامل ہیں۔ ان کی آمد سے ٹرمنیٹر کی دو کامیاب ترین فلموں کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ اگرچہ اس میں مستقبل کے انسانوں کو بچانے کا موضوع سب سے اہم ہے اور یہی وجہ اس فلم کے نام سے کئی دیگر فلمیں ریلیز ہوتی رہی ہیں۔اگرچہ اس میں نئے کردار اور نئے حیرت انگیز وڑول افیکٹس اور اینی میشن آپ کی منتظر ہے تاہم آپ کے دونوں پسندیدہ کردار کسی میک اپ کے بغیر بہت بوڑھے دکھائی دے رہے ہیں۔اس بار ٹرمنیٹر کا ہدف ایک لڑکی ڈینی ہے جس کا کردار نٹالیا رائس نے ادا کیا ہے اور ٹرمنیٹر کا کردار گھوسٹ رائیڈر کے مشہور اداکار گیبریئل لونا نے نبھایا ہے۔ اس بار62 سالہ لِنڈا ہیملٹن ڈینی کو بچانے کی سرتوڑ کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔ انسان دشمن روبوٹ تیزی سے اپنے کلون بناتے ہیں اور ان سے نہ رکنے والا تصادم فلم میں دیکھا جاسکے گا۔ فلم کے ہدایتکار ٹم ملر ہیں جبکہ پروڈیوسر جیمز کیمرون ہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…