کراچی (این این آئی) ہدایتکار نبیل قریشی اور فلمساز فضا علی کی فلم قائد اعظم زندہ باد کے مرکزی کرداروں کیلئے فہد مصطفٰی اور ماہرہ خان کو منتخب کرلیا گیا، دونوں فنکار پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں فنکاروں نے اب تک ایک ساتھ کسی ٹی ویڈرامہ
میں بھی کام نہیں کیا۔ اس فلم کے بعد فہد مصطفیٰ نے اپنی ذاتی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جس کی کاغذی تیاریاں جاری ہیں۔نبیل قریشی، فضا علی اور فہد مصطفیٰ اب تک ایک ساتھ نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا، نامعلوم افراد 2 اور لوڈ ویڈنگ میں کام کر چکے ہیں، یہ ان کی ایک ساتھ 5ویں فلم ہو گی۔