لاہور(این این آئی)نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ صرف گلوکاری ہی نہیں کرتی بلکہ فارغ اوقات میں خود بھی اپنی پسندیدہ موسیقی سنتی ہوں ،ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے ہیں اور یہ میری پہچان ہے ۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی میں نئے رجحانات بھی متعارف کرائے جارہے ہیں لیکن ان کی زندگی بہت تھوڑی ہوتی ہے ،اصل موسیقی کو کوئی زوال نہیں ، میں نے آج بھی لوگوں کو
وہ گیت گنگناتے ہوئے سنا ہے جوتین سے چار دہائیاں پہلے گلوکاروںنے گائے تھے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی فل ٹائم جاب ہے بلکہ اس کے رموز پر دسترس کے لئے کئی کئی گھنٹے ریاضت کرنا پڑتی ہے ۔صرف گنگنادینا اور باقاعدہ گانا گانے میں بڑا فرق ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے صحتمندانہ سر گرمیاں فروغ پا رہی ہیں جس کے شوبزپر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔