منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پلوامہ حملے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر’’ویب سیریز دھوپ کی دیوار‘‘ کی شوٹنگ میں احد رضا میر اور سجل علی ایک ساتھ دکھائی دیں گے

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ٹی وی اسکرین پر مقبول جوڑی کا اعزاز رکھنے والے احد رضا میر اور سجل علی جلد ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں 2018 میں ہونے والے پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی جانے والی ایک ویب سیریز میں دکھائی دیں گے۔خبریں ہیں کہ احد رضا میر اور سجل علی نے

’دھوپ کی دیوار‘ نامی ویب سیریز کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔’دھوپ کی دیوار‘ کی کہانی معروف ڈرامہ نگار عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات حسیب حسن دے رہے ہیں۔حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ویب سیریز کی کہانی پاکستان اور بھارت کے 2 خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔ویب سیریز میں دراصل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزیوں پر شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندان کے درد کو سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔ویب سیریز کے حوالے سے ہدایت کار حسیب حسن نے ڈان امیجز کو بتایا کہ سجل علی ڈرامے میں ایک پاکستانی فوج کے کرنل کی نوعمر بیٹی کا کردار ادا کریں گی اور ان کے والد کا کردار عدنان جعفر ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ویب سیریز میں سویرا ندیم ان کی والدہ جب کہ منظر صحبائی دادا اور ثمینہ احمد دادی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔حسیب حسن کے مطابق سامیا ممتاز ویب سیریز میں احد رضا میر کی والدہ اور زیب رحمٰنی ان کی دادی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔زارا ترین اور پارس مسرور جیسی اداکارائیں ’دھوپ کی دیوار‘ میں بھارتی افراد کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز چند ہفتے قبل کردیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اس کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی تھی۔ویب سیریز کی شوٹنگ آزاد کشمیر، سوات اور لاہور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی کی جائے گی اور اسے رواں برس کے آخر تک آن لائن ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…