پاکستان میں پرفارمنس کرنے سے مجھے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا ، شلپا شندے

27  اگست‬‮  2019

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شلپا شندے نے کہا ہے کہ وہ پیسے کمانے کی خاطر پاکستان میں ضرور پرفارمنس کریں گی۔متنازع ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے گیارہویں سیزن کی فاتح شلپا شندے نے پاکستان میں پرفارمنس کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، انہیں پڑوسی ملک میں پرفارمنس سے روکنے والے سچے محب وطن نہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں شلپا شندے نے

واضح کیا کہ اگر انہیں بھارتی حکومت نے پاکستان جانے کے لیے ویزا جاری کیا تو وہ ضرور پڑوسی ملک جاکر پرفارمنس کریں گی۔شلپا شندے کا کہنا تھا کہ فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور فنکاروں پر پرفارمنس کی وجہ سے پابندی لگانے والی تنظیموں کو فنکاروں کا روزگار کم کرنے پر شرم آنی چاہیے۔اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی فلم تنظیم کی جانب سے گلوکار میکا سنگھ پر پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر لگائی گئی وقتی پابندی پر تنظیم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تنظیم کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی فنکار کو روزگار کرنے سے روکے۔شلپا شندے نے دعویٰ کیا کہ فلمی تنظیم نے میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر تشدد کرکے معافی مانگنے پر مجبور کیا۔ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ فنکار کی مرضی ہے کہ وہ سڑک پر پرفارمنس کرکے پیسے کمائے یا پھر پڑوسی ملک پاکستان جاکر پیسے کمائے، تنظیم کون ہوتی ہے فنکار پر پرفارمنس کرنے اور انہیں پیسے کمانے سے روکنے والی؟شلپا شندے کے مطابق بھارت کی فلمی تنظیموں کو جو کام کرنے چاہیے وہ نہیں کر رہیں۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں محب وطن ہونے کے لیے پاکستان سے نفرت یا پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک کامیاب اداکارہ بنانے میں پاکستانی مداحوں کا بھی کردار ہے اور ان کے کئی دوست پاکستان میں رہتے ہیں، جن سے وہ تحائف کا تبادلہ کرتی ہیں۔شلپا شندے نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ اگر انہیں کبھی بھی پاکستان سے پرفارمنس کی پیش کش ہوئی اور بھارتی حکومت نے ویزا جاری کیا تو وہ ضرور پڑوسی ملک جا کر پرفارمنس کریں گی، انہیں ایسا کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔اداکارہ نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پڑوسی ملک

کے فنکاروں سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ نصرت فتح علی خان کو سننا کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟انہوں نے ماضی میں بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کو بولی وڈ فلموں میں کام دیے جانے پر دلیل دی کہ اب جو لوگ پاکستانی فنکاروں اور پاکستان سے نفرت کر رہے ہیں، وہ بتائیں کہ ماضی میں کیوں ماہرہ اور فواد کو کاسٹ کیا گیا؟انہوں نے سوال کیا کہ کیا بھارت میں ماہرہ خان جیسی خوبصورت

ہیروئن نہیں تھی کہ شاہ رخ خان نے انہیں کاسٹ کیا؟شلپا شندے کے مطابق پاکستان اور بھارت کے عوام میں سے کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا، ہمیں ایک دوسرے سے نفرت کرنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ شلپا شندے نے 2001 میں اداکاری کی شروعات کی اور اب تک وہ کم سے کم 30 ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، جب کہ انہوں نے تامل فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…