منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

1939 کی کامیاب فلم کو گوگل کا دلچسپ خراج تحسین

datetime 27  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)1939 میں سامنے آئی امریکی فنٹیسی فلم ’’دی وزرڈ آف اوز‘‘ کی ریلیز کو 80 سال مکمل ہونے پر گوگل نے اس فلم کو ایک دلچسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔گوگل پر سرچ کے آپشن میں جانے کے بعد فلم کا نام تحریر کرنے پر اس کا پیج سامنے آئے گا۔

جس کے بعد فلم کے پوسٹرز کے نیچے سرخ رنگ کے دو جوتے نظر آئیں گے۔جس کے ساتھ ایک خاتون کی آواز بھی سنائی دے گی جو یہ کہتی ہیں کہ ‘گھر جیسی کوئی جگہ نہیں ہوسکتی۔ان جوتوں پر کلک کرنے کے بعد پوری اسکرین گھوم جائے گی، جس کے بعد 1939 کا زمانہ سامنے آجائے گا اور اس ہی پیچ پر ان سرخ جوتوں کی جگہ بھنور کا ایک نشان نظر آئے گا۔اس پر کلک کرنے کے بعد بھنور سے ایک گھر کی تصویر باہر نکلتی ہے جبکہ ایک بچی کی مدد مانگنے کی آواز آتی ہے اور اسکرین دوبارہ گھوم جائے گی اور آپ واپس 2019 میں آجائیں گے۔یاد رہے کہ 1939 میں سامنے آئی اس فنٹیسی فلم کو سینما کی تاریخ کی بہترین فلموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔اس کی کہانی سال 1900 میں سامنے آئی بچوں کی کتاب’’دی ونڈرفل وزرڈ آف اوز‘‘ پر مبنی ہے، جسے لیمن فرینک نامی مصنف نے تحریر کی۔خیال رہے کہ اس فلم کی کہانی ڈورتھی گیل نامی نوجوان لڑکی کے کردار پر مبنی تھی جو اپنے شہر میں آئے بھنور سے محفوظ رہنے کے لیے ایک گھر میں پناہ لیتی تاہم یہ گھر اس طوفان کی زد میں آجاتا، جس کے بعد وہ ایک ایسے مقام پر پہنچ جاتی جسے فلم میں منچکن لینڈ کا نام دیا گیا۔منچ کن نامی اس جادوئی دنیا سے نکلنے اور وہاں موجود لوگوں کی مدد کرنے کی اس نوجوان لڑکی کی خوبصورت کہانی کو دنیا بھر میں بیحد پسند کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…