جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

چیلنجنگ کردار نبھانا اچھا لگتا ہے،شہرت ،مقبولیت سر پر سوار نہیں کرتی،فرحین اقبال

datetime 9  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اداکارہ فرحین اقبال نے کہا ہے کہ شہرت اور مقبولیت سر پر سوار نہیں کرتی، میں اپنی مٹی کی خوشبو اور رشتوں سے جڑی رہنا چاہتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ فرحین اقبال نے کہا کہ بالی عمر میں دو خواب دیکھے تھے، پہلا قومی ائیر لائنز میں فضائی میزبان بن کر دنیا کے مختلف ممالک کی سیر کرنا چاہتی تھی اور دوسرا شو بزنس کے آسمان پر ستارے کے مانند چمک کر ہزاروں دلوں پر راج کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہان دونوں خوابوں کو حقیقت کا روپ دیا، پہلے قومی ائیر لائنز میں فضائی میزبان بنی اور بعد میں فن کی دْنیا میں قسمت آزمانے آئی۔انہوں نے بتایا کہ مجھے شو بزنس میں کام کرتے ہوئے دو چار برس ہوئے ہیں۔ اس دوران مجھے ٹی وی انڈسٹری کے منجھے ہوئے فن کاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ سینئر اداکار قوی خان، بشریٰ انصاری نے میری بہت حوصلہ افزائی کی،اداکار نعمان مسعود کے ساتھ ٹیلی ویڑن پر میری جوڑی پسند کی گئی۔انہوں نے کہا کہ میرے مقبول ڈراموں میں’’میں ہار نہیں مانوں گی، سنجیدہ عشق، مریم، گھڑی دو گھڑی، بیچارے کنوارے، اور ٹیلی فلم رات ریت اور رِیت ‘‘شامل ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرا زیادہ وقت کراچی اور دبئی میں ففٹی ففٹی گزرتا ہے۔ دبئی میں بالی ووڈ ستاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے، پچھلے دِنوں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ہمارے ٹی وی ڈراموں کی بہت تعریف کی۔ پاکستانی ڈرامے اور میوزک کو بالی ووڈ اسٹارز بہت پسند کرتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں فرحین اقبال نے بتایا کہ اگر مجھے کسی ڈائریکٹر نے سڑکوں پر گاڑیوں کا شیشہ صاف کرنے والی لڑکی کا کردار دیا تو اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے جان لڑادوں گی۔ مجھے چیلنجنگ کردار نبھانا اچھا لگتا ہے۔شہرت اور مقبولیت سر پر سوار نہیں کرتی، میں اپنی مٹی کی خوشبو اور رشتوں سے جڑی رہنا چاہتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…