جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فیشن برانڈ وکٹوریا سیکریٹ نے پہلی بار مخنث ماڈل کی خدمات حاصل کرلیں

datetime 8  اگست‬‮  2019 |

نیویارک(این این آئی)خواتین کے نفیس اور مہنگے ترین زیر جامہ مصنوعات بنانے والے فیشن امریکی فیشن برانڈ ’وکٹوریا سیکریٹ نے تاریخ میں پہلی بار مخنث ماڈل کی خدمات حاصل کرلیں۔گزشتہ کچھ سال سے وکٹوریا سیکریٹ کو اپنی زیر جامہ مصنوعات کی تشہیر کے لیے

صرف پتلی اور گوری رنگت کی ماڈلز کی خدمات حاصل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔وکٹوریا سیکریٹ کے زیر جامہ مصنوعات متعارف کرائے جانے کے فیشن ویک برطانیہ، امریکا، چین، جاپان، جرمنی اور فرانس سمیت دیگر ممالک میں منعقد ہوتے رہتے ہیں۔وکٹوریا سیکریٹ کے فیشن ویک کو زیادہ تر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔کمپنی کی تاریخ رہی ہے کہ وہ گوری رنگت کی حامل دبلی پتلی ماڈلز کی خدمات حاصل کرتی رہی ہے۔مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک ہی رنگت اور ایک ہی جیسی جسمانی ساخت رکھنے والی خواتین کی خدمات حاصل کرنے پر کمپنی کو گزشتہ چند سال سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔لوگوں اور اداکاروں کی تنقید کے بعد وکٹوریا سیکریٹ نے گزشتہ برس سے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ماڈل کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا اشارہ دیا تھا۔اب کمپنی نے مخنث خاتون کی خدمات حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکٹوریا سیکریٹ نے تاریخ میں پہلی بار برازیل سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مخنث ماڈل و اداکارہ ویلنٹینا سمپایو کی خدمات حاصل کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویلنٹینا سمپایو وکٹوریا سیکریٹ کی ایتھلیٹ کے زیر استعمال رہنے والی زیر جامہ مصنوعات کی تشہیر کرتی دکھائی دیں گی۔ویلنٹینا سمپایو نے وکٹوریا سیکریٹ کی جانب سے موقع دیے جانے کو اپنے خوابوں کی منزل کی جانب سفرقرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…