ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ڈپریشن بارے بات کرنے پر بہتر محسوس کررہا ہوں، محسن عباس حیدر

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)معروف اداکار اور ڈی جے محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ ڈپریشن کے بارے میں بات کرنے پر بہتر محسوس کررہا ہوں، میں آپ سب کے پیغامات، محبت، تعاون اور تشویش کیلئے شکرگزار ہوں جو آپ نے میرے ڈپریشن کے حوالے سے ظاہر کیا۔ ایک انٹرویو میں معروف اداکار اور ڈی جے محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں ڈپریشن کے بارے میں بات کرنے پر بہتر محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کے پیغامات، محبت، تعاون اور تشویش کیلئے شکرگزار ہوں جو آپ میرے ڈپریشن کے حوالے سے ظاہر کیا، ہم سب اس طرح کے مراحل سے گزرتے ہیں، ہم سب ہی کسی طرح اپنی زندگیوں اس سے دوچار ہوتے ہیں، کئی بار ہم اس پر بات کرتے ہیں، میں نے بھی ایسا کیا اور اس سے مجھے بہت زیادہ مدد ملی۔انہوں نے کہاکہ میں ایسا فرد نہیں جو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت زیادہ شیئر کرتا ہے لیکن جب برداشت ختم ہوجاتی ہے تو آپ شیئر کرتے ہیں اور میں نے بھی ایسا کیا، اور جس طرح انڈسٹری کے لوگوں، میرے ساتھی اداکاروں، دوستوں اور دنیا بھر سے لوگوں نے مجھے پیغامات بھیجے، مجھے لگتا ہے کہ آپ کو اسے چھپانا نہیں چاہئے، اس بارے میں بات کرنا مدد دیتا ہے اور ہمیں اس پر ضرور بات کرنی چاہئے۔انہوں نے احسن خان کے ٹاک شو میں اس ذہنی عارضے کے باعث ہونے والی جدوجہد پر کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے کہا وہ میرے لئے بہت مشکل وقت تھا اور میں بس سب کچھ چھوڑ دینا چاہتا تھا، خودکشی ہی بظاہر واحد راستہ نظر آتی تھی، میں اس ارادے سے گھر سے نکل بھی گیا تھا، جب میرے خاندان کو احساس ہوا کہ میں کچھ دیر سے غائب ہوں، وہ میری تلاش میں نکلے اور میری باجی نے مجھے میری ماں کی قبر پر سوتے ہوئے دریافت کیا۔محسن عباس حیدر نے کہا کہ ڈپریشن اتنا شدید تھا کہ انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اور وہ بہت دیر تک پیدل بھی چلتے رہے، جس کے بعد ان کا ذہن بیدار ہوا، مگر انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کے فیڈبیک سے حالت میں بہتری لانے میں مدد ملی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…