احد رضا میربین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

12  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان کے باصلاحیت اداکار احد رضا میرکومقبول ترین تھیٹر ڈرامے ’’ہیملیٹ‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پربین الاقوامی ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار احد رضا میر نا صرف پاکستانی شوبزمیں اپنے فن کا لوہا منوارہے ہیں، بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ احد کو حال ہی میں ڈرامے ’’ہیملیٹ، اے گھوسٹ

اسٹوری‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ’بیٹی مچل ایوارڈ‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔’’ہیملیٹ‘‘ میں ادا کیے گئے اپنے کردارکے بارے میں احد کا کہنا تھا کہ میری والدہ یہ ڈراما دیکھنے تھیٹر آئی تھیں، میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ مجھے پہچان نہیں سکیں اورمجھے یہ کردارادا کرتے ہوئے دیکھ کرانہیں خوف محسوس ہوا۔ اس وقت میں نے سوچا کہ میں نے اچھی اداکاری کی ہے۔واضح رہے کہ 22 ویں ’’بیٹی مچل ایوارڈ ‘‘کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو منعقد کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…