کرینہ ٹی وی پر سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی پہلی اداکارہ

  پیر‬‮ 3 جون‬‮ 2019  |  12:10

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ بیبو کرینہ کپور خان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اب ٹیلی ویژن کی دنیا سے بھی منسلک ہوچکی ہیں اور اس موقع پر ان کا سب سے زیادہ فوکس خواتین کا مردوں کے برابر معاوضہ لینے پر ہے۔کرینہ بہت جلد ڈانس شو’’ڈانس انڈیا ڈانس‘‘ میں جج کے طور پر نظر آئیں گی۔

جس میں ان کا ساتھ کوریوگرافر بوسکو مارٹس اور ریپر رفتار دیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور خان اس ڈانس شو کے ذریعے ٹیلی ویژن کی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جو اب ٹی وی پر سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ بھی بن چکی ہیں۔38 سالہ کرینہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن کی دنیا میں آپ بیحد محنت کرتے ہیں تو اس لیے آپ کا معاوضہ بھی اس ہی حساب سے بہتر ہونا چاہیے، اگر ایک اداکار جج بن کر زیادہ معاوضہ لے سکتا ہے تو میں اداکارہ ہو کر اس کے برابر معاوضہ لینے کی حقدار ہوں۔کرینہ کپور پہلی اداکارہ ہیں جو کیریئر کی اس اونچائی پر کسی ڈانس شو کی جج بن گئیں ہوں۔اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ کیریئر کو ساتھ لے کر چلنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ٹی وی پر 12 سے 14 گھنٹے لگاتار کام کرنا پڑتا ہے، لیکن میں تیمور کی پیدائش کے بعد سے 8 گھنٹے سے زیادہ کام نہیں کرتی۔کرینہ نے مزید کہا کہ میں گھر سے کام کرتی ہوں جس کے ساتھ مجھے اپنے بیٹے کو بھی دیکھنا ہے، میں کوشش کرتی ہوں کہ تیمور کے رات کے کھانے کے وقت سے قبل گھر پر موجود ہوں، اس وقت میں دنیا میں اور کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہتی صرف تیمور کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو کرینہ بہت جلد کرن جوہر کی فلم’’تخت‘‘ اور عرفان خان کی فلم’’انگریزی میڈیم‘‘کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔ان کا ڈانس شو رواں سال 22 جون کو نشر کیا جائے گا۔



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎