پاکستان سے جذباتی تعلق کی وجہ سے فلم ’’کلنک‘ ‘سائن کی : سنجے دت

16  اپریل‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے فلم ’کلنک‘ سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی ہامی بھری۔کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’کلنک‘ کا پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق بتایا جارہا ہے۔

پہلے فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ نے یہ بیان دے کر پاکستانی اوربھارتی میڈیا میں خوب توجہ حاصل کی کہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار روپ کو بہترین انداز میں اداکرنے کے لیے پاکستانی ڈراما سیریل ’زندگی گلزار‘ ہے کے کردار کشف سے رہنمائی لی جسے اداکارہ صنم سعید نے ادا کیاتھا اور اب فلم ’کلنک‘ میں پاتریاچ بلراج چوہدری کا اہم کردار ادا کر رہے بالی ووڈ کے سنجو بابا کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ’کلنک‘ پاکستان کے ساتھ جذباتی تعلق کی وجہ سے سائن کی۔سنجے دت نے حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1993 میں جب وہ فلم ’گمراہ‘ میں کام کررہے تھے اس وقت پروڈیوسریش جوہر(کرن جوہر کے والد)نے انہیں فلم ’کلنک‘ کی کہانی سے متعلق بتایا۔ یش اور کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی ’دھرما پروڈکشن‘ بالکل میری فیملی کی طرح ہے لہٰذا گزشتہ برس کرن جوہر نے جب دوبارہ مجھ سے اس فلم کے حوالے سے بات کی تو میں نے فلم میں کام کرنے کی ہامی بھرلی۔سنجے دت نے فلم میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’کلنک‘ میں میرے کردار کانام بلراج ہے جو کہ میرے والد سنیل دت کا اصل نامی ہے۔ برصغیر کی تقسیم کے وقت میرے والد پاکستان سے بھارت آئے تھے لہٰذا اس سے میرا جذباتی تعلق ہے۔اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ یش جوہر نے فلم ’کلنک‘ کے سیٹ کی تیاری کے لیے 15 سال قبل پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کیا تھا تاہم وہ یہ فلم مکمل نہ کرسکے اور اب ان کے بیٹے کرن جوہر نے اپنے والد کا خواب پورا کرنے کے لیے فلم ’کلنک‘ بنائی ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ، ورون دھون، سوناکشی سنہا، آدیتیہ رائے کپور کے علاوہ تقریباً دو دہائیوں بعد سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…